عوامی مسائل

یونین کونسل باشہ میں فراہمی آب کا منصوبہ التوا کا شکار

شگر(نامہ نگار)یونین کونسل باشہ کے گاؤں بین میں محکمہ ایل جی آرڈی کے پانی فراہم کرنے کیلئے منظور شدہ سکیم دو اشخاص کے ذاتی انا کا شکار ہونے کا خدشہ۔ مقامی لوگوں کا سکیم کو تیسرے فرد یا مقامی کمیٹی کے ذریعے مکمل کرانے کا مطالبہ۔

یونین کونسل باشہ کے گاؤں بین کے عمائدین اور لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین گاؤں میں پینے کے پانی کے لیے کئی دفعہ سرکاری اور نجی طور پر کئی سکیمیں رکھی گئی تاہم ابھی تک کوئی سکیم مکمل نہیں ہوسکا۔سرکاری سکیمیں کرپشن کی نذر ہوگئی ہیں، جبکہ نجی طور پر ایک مخیر آدمی کی جانب سے صرف ایک ٹونٹی پائپ لائن جوکہ پورا گاؤں کیلئے پانی فراہم کی جارہی ہے۔اس سال محکمہ ایل جی آرڈی کی جانب سے پینے کیلئے چشمے کی پانی فراہم کرنے کیلئے ایک سکیم منظور کیا جاچکا ہے تاہم منظور شدہ سکیم سیاسی رنجش کا شکار ہونے کا خدشہ ہے لہذااس مسلے کو کسی تیسرے فریق کے زریعے حل کیا جائے بصورت دیگر منظور شدہ سکیم کینسل ہونے کا خدشہ ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button