عوامی مسائل

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ نے تمام نمبرداروں کو بیوقوف بنایا، اسلم خان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ایگزیکٹو انجینئر محکمہ برقیات ہنزہ کی ہوشیاری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہنزہ بھرکے نمبرداروں اور دیگر عمائدین کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو گئے۔نمبردار ہیڈ کواٹر اسلم خان نے میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ محکمہ برقیات عامہ ہنزہ کے اایکسئن نے گزشتہ دنوں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سنٹر ہنزہ کے عمائدین ونمبرداران کو بتایا گیا کہ 5دسمبر سے قبل ہنزہ میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے غریب ہو یا امیر سب کو یکساں بجلی دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوامی حلقوں کی جانب سے تعاون کرنے کی درخواست بھی کی۔ جس پر غریب عوام نے محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بھاری برقی آلات کے استعمال سے گریز کیا۔

نمبردار اسلم نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ غریبوں کو آلات استعمال کرنے سے روکنے کا مقصد یہ تھا کہ عوام سے بجلی بچا کر افسر شاہی اور ملازمین ضلع ہنزہ کو فراہم کی جائے۔ اس عمل میں ایکیسن کامیاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عوام ہنزہ کو اندھیرے میں رکھ کر گورنر کے محل اورہوٹل کے ساتھ ساتھ ضلع ہنزہ میں کام کرنے والے بیشتر سرکاری بااثر ملازمین کو بجلی فراہم کر دی ہے۔

نمبردار اسلم خان  نے مزید کہا کہ اگر محکمہ برقیات عامہ کے حکام نے گزشتہ ماہ عمائدین ہنزہ اور نمبرداران کے ساتھ کی جانے والے وعدے کے مطابق کام نہیں کیا تو اب تک صبر وتحمل کا خاموشی سے اظہار کرنے والے مردو زن سڑکوں پر نکلنےپر مجبور ہو جائیں گے۔ اگر تمام شہریوں کے ساتھ مساویانہ سلوک نہیں کیا گیا تو اس کے نتیجے میں ابھرنے والی صورتحال کی پوری ذمہ داری محکمہ برقیات پر ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button