متفرق

گلگت شہر میں ڈرائیونگ لائیسنس کا حصول ٹریفک پولیس نے آسان بنادیا

گلگت(خبرنگارخصوصی) ٹریفک پولیس نے شہریوں کو لائسنس کا اجراء مزید آسان بنا دیا۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں ایک ہفتے کیلئے کمپین کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی ٹریفک طاہرہ یعصوب کا کہنا ہے کہ کمپین میں لائسنس کے اجراء سمیت ڈرائیونگ کے اصول سے عوام اور یوتھ کو آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین اور لائسنس کے اجراء کیلئے انتہائی مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے لائنسن بنوا سکیں اور ٹریفک قوانین سے بھی آگاہ ہو سکیں۔ اس حوالے سے ایک ہفتے کیلئے کیمپ کے آئی یو میں لگایا گیا ہے جبکہ اس کے بعد ڈگری کالج اور جی بی اسکاؤٹس و دیگر ادارون مین بھی کیمپ لگائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button