عوامی مسائل

جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ملاکنڈ کی خصوصی ہدیات پر لواری ٹنل آج رات ساڑھے بارہ بجے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

چترال(بشیر حسین آزاد)جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ملاکنڈآصف غفور کی خصوصی ہدیات پر لواری ٹنل گذشتہ رات ساڑھے بارہ بجے آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔چترال سکاؤٹس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق چترال سے دیر جانے والی94گاڑیاں اور دیر سے چترال آنے والی 43گاڑیوں نے لواری ٹاپ کراس کیا۔جو کہ گذشتہ روز برف باری کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔جبکہ 10ٹودی گاڑیاں لواری ٹنل میں موجود ہے۔جن کو کراس کرانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔پریس ریلز کے مطابق جی او سی ملاکنڈ ڈویژن آصف غفور کی خصوصی ہدایت پر فوج کی طرف سے مسافروں کی ہرقسم مدد کی جارہی ہے ان کے لئے چائے اور پانی کا بھی بندوبست کیا گیا۔اور آئندہ جمعے تک لواری روڈ کو ہر قسم کے بھاری گاڑیوں کے لئے بھی سفر کے لئے قابل استعمال لایا جائیگا۔اور جی او سی ملاکنڈ ڈویژن چترال کے عوام کو ہرقسم کی سہولیات دینے کی کوشش کررہے ہیں خصوصاً لواری میں پاک فوج مسافروں سے ہرقسم کی تعاون کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button