عوامی مسائل

بینک الفلاح نے خسارے کی وجہ سے گاہکوچ برانچ کردیا، کھاتہ دار در بدر

غذر(محبت حسین سے)کھاتہ دار گلگت برانچ سے رابطہ کریں۔بنک الفلاح گاہکوچ نے خسارے کا بہانہ بنا کر گاہکوچ برانچ کوبندکر دیا۔کھاتہ دار در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے بنک الفلاح نے اپنی گاہکوچ برانچ بند کردیا کھاتہ دار اور بے نظیرانکم سپورٹ سے مالی معاونت حاصل کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق بنک الفلاح گاہکوچ برانچ کو خسارے کا بہانہ بنا کر تالے لگا دئے گئے۔بنک کی بندش کے بعدبنک بلڈنگ کے باہر کھاتہ داروں کو گلگت برانچ سے رابطہ کرنے کا نوٹس لگا کر عملہ غائب ہو گیا۔بنک کی بندش سے جہاں کھاتہ دار دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں وہاں بے نظیرانکم سپورٹ سے مالی معانت لینے والے افراد کو بھی ذہنی اذیت میں ڈال دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button