ثقافت

رسول پاک کی تعلیمات کو سمجھنے اور اس پر عمل کئے بغیر فلاح ممکن نہیں، شریف خان

ہنزہ ( اجلا ل حسین ) جشن عید میلاد النبیﷺاور ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی سالگرہ کے حوالے خانہ آبادشناکی میں  اسماعیلی لوکل کونسل ناصر آبادکے زیر نگرانی تقریب منعقد ہوئی جس میں شناکی کے علاقے خانہ آباد، حسینّ آباد اور مایون کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان حمد و نعت اورپاک رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ سے متعلق معلومات پر علمی مقابلے منعقد ہوے اور صوفیانہ کلام بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے صدر شریف خان نے جشن عیدمیلادالنبی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ون وینڈو مایون کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاک رسول کی تعلیمات اور ان کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک رسول کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر عمل کریں۔ اسی میں ہماری بھائلی ہے۔

 تقریب میں اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر شر عالم ، وان وینڈو کے کوڈینٹر کریم خان اور دیگر نے اس دن کے حوالے سے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر اسماعیلی کونسل ہنزہ کے صدرشریف خان نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مقابلہ نعت و تقریر شرکاء کو انعامات تقسیم کیے۔

اس موقعے پر ہز ہانس پرنس کریم آغاخان کی 80یوم ولادت کی سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button