عوامی مسائل

زکواۃ کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے محکمے کے اعلی افسران غذر کا دورہ کریں گے

یاسین(معراج علی عباسی) زکواۃ کی منصفانہ اور غیر جانبدرانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان سید وحید شاہ اور ایڈمنسٹریٹر زکواۃ شاہ زمان آج ضلع غذر کا دورہ کریں گے ۔ دورے میں ضلع غذر کی مستحقین زکواۃ کی فہرستوں کاجائزہ لیا جائیگا اور ضلع غذر کے مختلف حلقوں میں زکواۃ کی منصفانہ تقسیم سے متعلق فزیکل ویری فکیشن کی جائیگی ۔مستحقین زکواۃ کے دروازے تک جاکر ان کا استحقاق چیک کیا جائیگا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیرمین اور لوکل چیرمین زکواۃ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائیگا سیکرٹری زکواۃ اور ایڈمنسٹریٹر زکواۃ ضلع غذر کی مختلف حلقوں میں مستحقین زکواۃ میں چیکس بھی تقسیم کریں گے ۔ سیکرٹری زکواۃ اس دورے میں مختلف گاؤں کے عمائدین اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے اور زکواۃ کی بہتر تقسیم سے متعلق عوامی رائے معلوم کریں گے ۔ چیرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر راجہ عادل غیا ث سیکرٹری زکوا ۃ اور ایڈمنسٹریٹر زکواۃ کو بریفنگ دیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button