چترال

آغاخان رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی کے تعاون سے بننے والے شندور یوٹیلیٹی کمپنی نے بجلی فراہمی شروع کردی

چترال (امیر نیاب) تفصیلات کے مطابق آغاخا ن رورل سپورٹ اور کمیونٹی کے تعاون سیکچھ سال پہلے شروغ کیا جانے والا یہ میگا پراجیکٹ اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے زیر نگرانی بننے والا یہ کمپنی اپنے صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کے ساتھ ایک منافع بخش کمپنی بھی ہے۔ جہ کہ کمپنی ایکٹ کے تحت سیکیورٹی اکسچینج کمپنی پاکستان (SECP)کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ اس کمپنی سے علاقے کے بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمرشل پرپذ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا ۔ اور اس کمپنی کا فایدہ بھی اپنے صارفین کو ہی ہوگا۔

اے۔کے۔ار۔ایس۔پی(AKRSP) نے یہ پروجیکٹ ورلڈ بنک، سویس گورنمنٹ اور مختلیف بین الاقوامی ڈونر ایجنسیون کے تعاون سے مکمل کر لیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ایک اور قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اس پروجیکٹ کے صارفین کے لیے پری پیڈ میٹر متعارف کرایا گیا ہے جو کو پاکستان کی تاریخ میں پہلا پری پیڈ میٹرسسٹم ہوگا۔ ذرایع کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے پری پیڈ میٹر کے لیے اجازت نامہ تاخیر کا شکار ہے امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد گورنمنٹ کی طرف سے منظوری مل جایے گی۔

خیال رہے کچھ فنڈینگ اور تکینیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر سے بجلی فراہمی کو کچھ عناصر مختلف بے بنیاد الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ منفی پروپیکنڈہ کرنے میں تلے ہویے تھے۔ جسکا خاموشی سے جواب بجلی کی فراہمی سے دیا گیا۔

علاقے کے عوام، شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے صدر نگاہ بن شاہ ، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر منظور علی شاہ، جنرل سیکریٹری حاصل مراد، شراف الدین، پونار خان (چیرمین وی۔سی) محمد شریف خان، حاظر جان، عدیر احمد خان، جماعت خان، میر نیاب خان، شیر اعظم خان، محمد قیوم شاہ (سابق ناظم)، مس خان اور دیگر علاقے کے عوام نے آغاخا ن رورل سپورٹ پروگرام کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا، اور انہیں خراج تحسین پیش ادا کرتے ہوے اس پروجیکٹ کو علاقے کے لیے ایک عظیم تحفہ قرار دیے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ علاقے کے لوگون نے کمپنی کے صدر، جنرل سیکریٹری، ممبر بورڈ اف ڈایریکٹر اور تمام لیڈران کو جنکی بھرپور محنت سے یہ کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے کو بھی بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button