متفرق

امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، آئی جی کا چلاس میں پولیس دربار سے خطاب

گلگت(خصوصی رپورٹ) دیامر میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔دیامر اور گلگت بلتستان کے امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پی گلگت بلتستان کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے چلاس میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دیامر میں قانون شکن عناصر کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ،قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے اب اپنی خیر منالیں ۔گلگت بلتستان پولیس خطے سے جرائم کے خاتمے تک چین سے بیٹھے گی،پولیس ملک و قوم کی محافظ ہیں ،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے ۔پولیس اپنے پیشے کے ساتھ مخلص رہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ کریں ،معاشرے کے اندر پائی جانے والی برائیوں کی بیخ کنی کرنا ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہے ،امن کے بغیرکسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے ،گلگت بلتستان پولیس نے کم وقت میں گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں اشتہاری مفرروں کا مکمل طور پر گھیرا تنگ کرکے کئی اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس بلاامتیاز کارروائیاں کرکے علاقے سے بد امنی کا خاتمہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انسپکٹر جزل آف پولیس کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے خطاب کے بعد سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا اور جوانوں کے مسائل بھی سن لیئے ۔بعد ازاں ڈی آئی جی دیامر ریجن محمد شعیب خرم نے آئی جی پی کو دیامر کے سیکورٹی معاملات پر خصوصی بریفنگ دی ،جس پر آئی جی پی نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی شعیب نے آئی جی پی کو ان کے پرموشن پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے روائتی چوغہ بھی پہنایا ۔قبل ازیں آئی جی پی گلگت بلتستان کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے چلاس شہر کے ہیڈ کوارٹر میں ایس ایس پی کی نئی آفس کا بھی افتتاح کیا ،اس موقع پر ان کے ساتھ ڈی آئی جی دیامر ریجن شعیب خرم اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے سربراہان بھی موجود تھے۔اس موقع پر آئی جی پی نے پولیس جوانوں کی بہادری اور خدمات پرانھیں خصوصی سرٹفیکٹ بھی دے دیئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button