متفرق

ٹی آئی آر کنوینشن میں شمولیت کے بعد نیٹکو عالمی تجارتی سرگرمیوں کا حصہ بنے گا، ایم ڈی کی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس پاکستان کے چیرمین سے ملاقات

کراچی: اقوام متحدہ کے TIR کنونشن برائے ٹرانسپورٹ کے ذریعے نیٹکوعالمی تجارتی سرگرمیوں کا حصہ بنے گا۔ TIRکا حصہ بننے کے بعد نیٹکو کی تجارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر مزید وسعت اور ضانت ملے گی۔ اس بات کا فیصلہ منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد حسین اور انٹرنیشنل چمبر آف کامرس پاکستان کے چیئرمین طارق رنگون والا کے درمیان ہونے والی ایک تفصیلی ملاقات میں کیا گیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد حسین نے انٹرنیشنل چمبر آف کامرس پاکستان کے چیئرمین طارق رنگون والا کو نیٹکو کی خدمات سے آگاہ کیا۔

طارق رنگون والا نے نیٹکوکی کثیر الجہتی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے انٹرنیشنل چمبر آف کامرس پاکستان کی وساطت سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کو ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک کیا جائے گا۔کیونکہ مستقبل میں گلگت بلتستان کی ترقی ٹرانسپورٹ اور تجارت سے مربوط ہے۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیٹکوسی پیک میں شامل TIR ٹرکوں اور کنٹینروں کے لئے پارکنگ کا انتظام بھی کرے گا۔TIRکے ٹرک اور کنٹینرپابند ہوں گے کہ وہ نیٹکو کے متعین کردہ پارکنگ زون میں ہی روکیں گے۔

انٹرنیشنل چمبر آف کامرس پاکستان کے چیئرمین طارق رنگون والا نے منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد حسین کو TIRکے دفاتر کا دورہ بھی کرایا ۔اور اس امیدکا اظہار کیا کہ نیٹکومستقبل میں عالمی تجارتی سرگرمیوں میں اپنی جگہ بنا کر فعال کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ نیٹکو انٹرنیشنل چمبر آف کامرس پاکستان کا ممبر ہے اورپاکستان TIRکنونشن کا ممبر ملک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button