سیاست

دیامر میں قبائلی تصادم کا شوشہ چھوڑ کر سرکاری افسران نے دفاتر سے غائب رہنا معمول بنادیا ہے، قاسم شاہ، سابق صدر پی ایس ایف

 چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق صدر پی ایس ایف دیامر قاسم شاہ نے کہا ہے کہ دیامر میں قبائلی تصادم کا شوشہ چھوڑ کر دفاتر سے تمام آفیسرز کا غائب رہنا معمول بنایا ہے ڈپٹی کمشنر سمیت محکمہ تعمیرات عامہ کی چیف انجینئر  ، ایکسین ، ڈی ایف او ، ڈی ایچ او کوئی بھی دفتر میں حاضر نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے گڈگورننس کا پول کھل چکا ہے چیف سیکرٹری کا انتظامیہ پر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے ہر آفیسر آزاد ہے انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر دیامر کے تمام دفاتر میں آفیسروں یقینی نہیں بنائی گئی تو پیپلز پارٹی شاہراہ قراقرم دھرنا دینے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button