عوامی مسائل

ضلع کھرمنگ سے دو ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کیا جاسکتا ہے، عمائدین

کھرمنگ(نامہ نگار) ضلع کھرمنگ سے 2000میگا ووٹ بجلی پیدا کیا جا سکتا ہے اور اس سے بلتستان میں بجلی کی حالیہ لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کیا جاسکتا ہے۔ ضلع کھرمنگ میں زیادہ سے زیادہ بجلی گھر کی تعمیرکو یقینی بنانا چاہئے کیو نکہ ضلع کھرمنگ کے ہر نالے میں پانی کی بہاو سب سے زیادہ ہے یہ بات ضلع کھرمنگ کے سرکردہ اور عمائدین کی ایک وفد جن میں وزیر نثار حسین ، سابق ڈسٹرکٹ ممبر علی محمد، حاجی حمید اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کھرمنگ گلگت بلتستان کا واحد ضلع ہے جس میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہے چند سال قبل سکردو شنگریلا میں پاور (انرجی) کے حوالے سے منعقدہ مختلف سفیروں کے کانفرنس میں یہ بریفنگ دی گئی کہ کھرمنگ میں پانی کی ہیڈ سب سے زیادہ ہے تاہم ابھی تک اس پر غور وخوص نہیں ہوا جبکہ وفاقی حکومت اس وقت آئل اور کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے پر غور کر رہے ہیں جو کہ سب سے زیادہ مہنگا ہے اگر یہی رقم گلگت بلتستان میں پن بجلی پیدا کرنے میں لگایا جائے تو دوگنا بجلی پیدا کیا جا سکتا ہے جو کہ سب سے کم ریٹ پر میسرہو گا انہوں نے مزید کہا کہاگر صوبائی حکومت کی ترجیحات رہا تو گلگت بلتستان میں روندو بونجی ڈیم پر 7500میگا ووٹ، تونگوس2500میگا ووٹ،یولبو2200میگا ووٹ اور غاسنگ 2000میگا ووٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس پر بہت جلد عملدآند کیا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button