گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کی مناسبت سے مرکزی پروگرام میں شرکت کرینگے

گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کی مناسبت سے مرکزی پروگرام میں شرکت کرینگے

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (پ۔ر ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے تمام ڈویژن اور ضلعی صدور کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے سلسلے میں 27دسمبر کو ضلعی ہیڈکوارٹر ز میں پروگرامز کو یقینی بنائے۔ ضلع گلگت میں پروگرام کو منعقد کرنے کیلئے صوبائی سیکریٹری مالیات شیر باز قریشی کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں اقبال رسول، شہزاد نوری ، کریم خان،عمران ایڈوکیٹ، شہزادحسین الہامی، حسین اکبر اور جمیل قریشی شامل ہیں۔ گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت مرکزی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوگی اور پارٹی کے کارکنان قافلے کی شکل میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔