Uncategorized

دیامر کے خلاف تمام سازشی عناصر کے عزائم ملکر ناکام بنائینگے۔علمائے دیامر

چلاس(پ ر)علمائے دیامر کا اہم اجلاس مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوا۔جس میں مولانا عبدالرؤف ،مولانا عبدالمحیط،مولانا مزمل شاہ،مولانا عبدالوکیل ،مولانا محفوط اللہ،مولانا محمد دین و دیگر علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں حالیہ دنوں چلاس میں قبائلی تصادم کے بعد دیامر مخالف عناصر کی جانب سے مختلف پراپیگنڈوں کی مذمت کی گئی۔اور کہا گیا کہ علماء اور عوام کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازشیں کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ دیامر کے تمام علماء کرام امیر اہلسنت قاضی نثار کی قیادت میں مذہبی شرعی اور دینی اسلامی معاملات میں متحد اور متفق ہیں۔اور کسی بھی قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اجلاس میں عہد کیا گیا کہ دیامر کے خلاف تمام سازشی عناصر کے عزائم ملکر ناکام بنائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button