Uncategorized

گورنر بند کمروں میں اخباری مذمتوں کے بجائے کھل کر دیامر کے عوام کی دل آزاری پر معافی مانگیں۔ رجمان تانگیر قومی اتحاد

چلاس(بیوروچیف) ترجمان تانگیر قومی اتحاد ظفر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزراء کے الزامات میں گورنر کی دیامر سے بد نیتی کھل کر سامنے آئی ہے۔یونیورسٹی کیمپس کی ہنزہ منتقلی کے لئے میر غضنفر علی خان کے ریمارکس ناقابل برداشت ہیں۔ گورنر بند کمروں میں اخباری مذمتوں کے بجائے کھل کر دیامر کے عوام کی دل آزاری پر معافی مانگیں۔ وزراء اپنے ہی گورنر پر بلا وجہ الزام نہیں لگا سکتے ہیں۔ وزراء نے ڈٹ کر گورنر سے ہونے والی ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔گورنر طفل تسلیوں کے بجائے اپنے اوپر ہنزہ کے گورنر ہونے کا الزام ختم کرانے کے لئے دیامر پر اب توجہ دیں۔اور یونیورسٹی کیمپس ،داریل تانگیر ضلع اور گونر فارم تحصیل اور دیامر کے لئے وزیر اعظم سے سپیشل ایجوکیشن پیکیج منظور کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور فوری طور پر دیامر کے عوام کے پاس آکر انہیں اطیمنان بخشیں۔بصورت دیگر عوامی سخت رد عمل سامنے آئے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button