تعلیم

پوری دیامر میں ابھی تک کوئی گرلز کالج نہیں بنائی گئی ہے۔ ملک نیت خان معاز رہنماء پاکستان تحریک انصاف

دیامر(نامہ نگار خصوصی) صوبائی حکومت دیامر کے لئے ابھی تک کوئی مثبت اقدا م نہ کر سکی، دیامر میں تعلیمی نظام اب بھی بری طرح متاثر ہے، صوبائی حکومت دیامر کو حقوق دینے میں مکمل نا م ہوچکی ہے اور دیامرکے عوام کونظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان خیا لات کا اظہار ملک نیت خان معاز رہنماء پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دیامر کے عوام کو دہشت گرد سمجھ رہی ہے اور تعلیم کے فروغ دینےمیں سوتیلی ماں کی سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دیامر میں ابھی تک کوئی گرلز کالج نہیں بنائی گئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ دیامر میں یونیورسٹی کمپس بنانے میں صوبائی حکومت کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے نوجوان طبقہ میرے ساتھ کھڑی ہے اور اگر صوبائی حکومت نے دیامر کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کی تو جلد حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرینگے اور اس تحریک میں دیامر کے ہر نوجوان اپنے گھروں سے باہر نکیں گے اور اپنی حق حاصل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button