عوامی مسائل

چلاس شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس سے بائیس گھنٹے ہو گیا ہے۔ مولانا سید ولی شاہ

چلاس(بیوروچیف) چلاس میں لوڈشیڈنگ سے عبادات اور درس تدریس کے عمل میں خلل پڑ رہا ہے۔لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے فوری اقدامات کئے جائیں۔ بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کا عمل ختم کر کے برابری کی بنیاد پر بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار نائب خطیب جامع مسجد معروف نعت خواں جامع مسجد مولانا سید ولی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس سے بائیس گھنٹے ہو گیا ہے۔یو پی ایس چارج کے لئے بھی بجلی نہیں آرہی ہے جس سے طلباء کو حصول علم میں بھی دشواری کا سامنا ہے اور مذہبی عبادات بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔فوری طور پر بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button