چترال، خود علاجی اور منشیات کے موضوع پرسیمینار

چترال، خود علاجی اور منشیات کے موضوع پرسیمینار

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال (نمائندہ ) آغا خان ہیلتھ سروس آف پاکستان کے کاہس پراجیکٹ کے تحت صحت و صفائی کے بارے میں آگہی مہم کے سلسلے میں گرم چشمہ کے مقا م پر ‘خود علاجی’کے موضوع پر یک روزہ سیمینار منعقد ہوئے جس میں میں سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈیچ او ڈاکٹر فیاض رومی، ڈاکٹر شبیر احمد، کاہس کے پراجیکٹ منیجر سجاد زریں نے رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹشنروں سے مشورے کئے بغیر ادویات لینے کے نقصان دہ اور مہلک اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ بعض ادویات وقتی طور پر سکون ضرور پہنچاتے ہیں لیکن اس کے مضراثرات نہایت دور رس اثرات چھوڑجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض ادویات کی غیر مجاز طور پر استعمال سے جسم کے اندر کئی مرکبات بنتے ہیں جوکہ کینسر جیسی مہلک مرض کا سبب بنتے ہیں اور نظام انہظام کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ گردوں اور جگر کو تباہ کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹی بائیوٹک کاغیر مجاز استعمال خودکشی کے مترادف ہے جوکہ پیچیدہ صورت اختیار کرجاتی ہیں ۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کی طرف سے فضل حمید نے کہا کہ کاہس پراجیکٹ نے خودعلاجی کے بارے میں کمیونٹی کو آگہی کی فراہمی کے ذریعے اس مہلک پریکٹس کی ضرر رسانیوں سے آگاہ کرکے ایک اہم قدم اٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کا غیر مجاز استعمال کے مضر اثرات سے گھر گھر آگہی پھیلا کر صحت مند معاشرے کی قیام میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل گرم چشمہ وادی کے نواحی گاؤں پرابیگ گاؤں میں منشیات کے استعمال کی مہلک اثرات پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں انہوں نے منشیات کو معاشرتی ناسور قرار دیتے ہوئے کہاکہ نشے کی لغنت میں عادی ہونے والے اپنی صحت کو برباد کرنے کے ساتھ معاشرے میں بھی نہایت منفی اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ انہوں نے منشیات کے استعمال سے جسم میں رونما ہونے والی مہلک تبدیلیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ افیون اور چرس سمیت دوسرے منشیات جسم میں زہر بن کر سرایت کرجاتی ہیں اور انسانی جسم کی بربادی کا باعث بن جاتی ہے جبکہ معاشرے کو اخلاقی طور پرکھوکھلاکردیتی ہے۔ اس موقع پر کمیونٹی کی طرف سے سوشل ورکر محمد ایوب نے اے۔ کے ۔ایچ۔ ایس اور کاہس پراجیکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔