ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت ضلعی سربراہان اجلاس

ڈی سی ہنزہ کے زیر صدارت ضلعی سربراہان اجلاس

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ ( اجلال حسین ) ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت ضلعی سربراہان اجلاس منعقد ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار خان تحصیلداروں کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، برقیات، تعمیرات، ایل جی اینڈ آر ڈی کے نمائیدوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی سربراہان نے پنی اپنی محکموں کے بارے میں ڈی سی ہنزہ کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر ہنزہ میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ زیر بحث ہوئی۔ ایکسئن واٹر اینڈ پاور کو ڈی سی ہنزہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے عوام کو معلوم ہے کہ ہنزہ میں بجلی کی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہے مگر اس وقت جن مشینوں سے بجلی عوام کو فراہم ہونی چاہیے اس میں بھی محکمہ برقیات کوتاہی کر رہی ہے جس کے لئے ہمیں عوام کے سامنا کرنے پر مجبورہے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ہنزہ میں اس وقت جو بھی بجلی ہے اس کو منصفانہ طریقے سے عوام کو ملے تاکہ عوام مطمین ہو جائے اس کے لئے ضلعی سطح پر مجسٹریٹ کے زیرنگرانی کمیٹی بنایا گیا جو کہ روزانہ کے بنیاد پرت سپیشل لائینوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا تاکہ عوام کو یکساں بجلی مل سکے جبکہ دوسری جانب مسگر ، حسن آباد اور مایون کے پاور منصوبوں پر کام کو تیز رفتاری سے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسگر پاور منصونہ انشاللہ مئی ۷۱۰۲میں افتتاح کر دیا جائے گا جس کے لئے ہنزہ کے علاقے سوست اور ڈورکھن میں پڑی مشنری کو ہنگامی بنیاد پر مسگر منتقل کیا جائے تاکہ مشینوں کی فیٹنگ برقت ہوسکے۔ اجلاس میں ہنزہ کے مختلف علاقوں میں ڈسپنسری ، ہسپتال ، تعلمی ادارے، لنک رابطہ سٹرکوں کی مرمت اور توسع کے علاوہ ٹریفک کے متعلق کام کرنے کے لئے اجلاس میں فیصلے کر لئے گئے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔