صحت

استور، محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان میں ہونے والی تمام بھر تیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ برکت جمیل

استور( سبخان سہیل) محکمہ ہیلتھ گلگت بلتستان میں ہونے والی تمام بھر تیاں میرٹ پر کی گئی ہیں کسی کے پاس کرپشن کا کوئی بھی ثبوت ہے تو لائے ہم چھان بین کے بعد ایکشن لینگے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ برکت جمیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست میرٹ کے بنیادی اصولوں پر ہے۔ میڈیا میں غلط بیا نات دیکر اپنے آپ کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں ۔ جو امیدوار میرٹ پر آئے ہیں ان کونوکری پر لگائے گئے ہیں اور محکمہ ہیلتھ میں اس کے بعد بھی ہونے والی بھر تیاں میرٹ پر کی جاینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوکریاں پیسوں پر بھیجنے نہیں آئے ہیں ہم نے گلگت بلتستان میں میرٹ کو بحال کرنا ہے جو لوگ ہمارے اوپر الزام لگا رہے ہیں وہ اپنے دور اقتدار کی طرف بھی ایک نظر مارے ۔ ہم نے حقدار کا حق بھر پور طریقے سے دیا ہے اور آئندہ بھی کوشش کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت تمام محکموں میں میرٹ کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ایجوکیشن میں پانچ پانچ لاکھ اور تین تین لاکھ روپے پر کھلم کھلا نوکریاں بھیج دی گئی لیکن آج محکمہ ہیلتھ میں اتنی شفافیت ہونے کے باوجود بھی ہمارے اوپر انگلیاں اٹھانا بہت افسوس کی بات ہے۔ گلگت بلتستان میں حالیہ بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہوئی ہے اب اگر کسی کو میرٹ پر بھرتیاں کرنا اچھا نہیں لگتا ہے تو اس کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button