تعلیم

چلاس، تھک سے تعلق رکھنے والے طالب علم ذولقرنین نے جماعت ہفتم میں 91فیصدنمبر حاصل کرکے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

چلاس(بیورورپورٹ) ضلع دیامر کے پسمائندہ گاوں تھک سے تعلق رکھنے والے طالب علم ذولقرنین ولد شجاء الدین نے پبلک سکول چلاس سے جماعت ہفتم میں 91فیصدنمبر حاصل کرکے کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیا ہے۔یاد رہے طالب علم ذولقرنین نے جماعت اول سے اب تک کلاس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم ذولقرنین نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت کارفرما ہے، مستقبل میں اعلی تعلیم حاصل کرکے گلگت بلتستان بالخصوص ضلع دیامر تھک کے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔طالب علم ذولقرنین دیامر کے معروف سماجی شخصیت حاجی بختیار کے پوتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button