ماحول

چلاس، شہر میں صفائی ستھرائی اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد

چلاس(مجیب الرحمان)چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر کی زیر صدارت شہر میں صفائی ستھرائی اور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔جس میں محکمہ بلدیہ کے ذمہ داروں اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں شہر کے مجموعی مسائل پر غور کیا گیا۔چیف آفیسر بلدیہ نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔اور نالیوں کی صفائی محلوں میں کچرا فوری اٹھانے کے احکامات دئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیہ چلاس شہر کی تعمیر و ترقی میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صفائی کے معاملے میں محکمے کے ساتھ تعاون کریں اور محلہ کی سطح پر کمیٹی قائم کر کے محلوں میں صفائی کو یقینی بنائیں۔اور سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے سے اجتناب برتیں۔اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے لگائے گئے ڈسٹ بین وغیرہ میں کچرا پھینکیں۔تاکہ محکمہ بلدیہ کی ٹیم کو صفائی میں مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ اکثر بیماریوں کی وجہ گندگی ہے عوام صفائی کو شعار بنا کر معاشرے کو صحت مند رکھنے میں محکمے کے ساتھ مثالی تعاون جاری رکھیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کو بازاروں میں نہ آزادانہ نہ چھوڑیں اس سے ٹریفک مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو تا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button