جرائم

گلگت: 500لیٹر سے زائد شراب برآمد،ملزم گرفتار

گلگت (ارسلان علی) منشیات کیخلاف بننے والی اسپیشل فورس کی ایک اور بڑی کارروائی 500لیٹر سے زائد شراب برآمد، ملزم گرفتار مزید اہم انکشافات متوقع جس میں سے 30ہزار مالیت کا دیسی ساختہ شراب اور باقی 60لیٹر اور 400لیٹرکی شراب پکڑی گئی۔ ہفتے کی شام مخبر کی اطلاع پر بسین تھانے کے ایس ایچ او سہراب پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے ایس آئی پی محمد، اے ایس آئی اکبر حسین ،محمد ذکریا ،اختشام ،توصیف میر ،میرزمان نے جوٹیال چیتا کالونی میں گھرپر چھاپہ مارا اور شراب بنانے والی بھٹی قبضے میں لیکر جوٹیال تھانے منتقل کردیا ہے۔ بسین تھانے کے ایس ایچ او سہراب کی منشیات کیخلاف یہ دوسری کارروائی ہے جس پر کامیاب رہے۔ ملزم حاجی جان ولد محمد نبی ساکن بوبر ضلع غذر حال مقیم جوٹیال چیتا کالونی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہے۔ اس دوران ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رائے اجمل بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منشیات فروشوں کو اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کو بہت جلد بے نقاب کیاجائیگا اورگلگت شہر کو منشیات سے پاک کیاجائیگا ،تمام منشیات فروشوں کو گلگت سے بھگادینگے ،ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جرائم کے روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں اور جو بھی اطلاع دیگا اس کا نام صیغہ راز میں رکھاجائیگا جب تک ہم گلگت میں منشیات کامکمل خاتمہ نہیں کرتےتب تک منشیات فروشوں کو ڈنڈا دینگے،رواں سال پولیس نے منشیات کی روک تھام کیلئے بڑے اقدامات کئے ہیں اور شہری بھی اس اقدام کو سرہاتے ہیں اور حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ منشیات کیخلاف اس طرح کے اقدامات اٹھانے پر ان کے مشکور ہیں اور حکومت پولیس فورس کے ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کرے اور مزید فعالیت کیساتھ منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ نئی نسل اس لعنت سے بچ سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button