گلگت بلتستان

سی پیک کو درپیش خدشات پر شیڈول فور میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

گلگت( فرمان کریم) گلگت بلتستان کے شیڈول فور میں شامل 141افراد سے درپیش خطرات پر تمام تھانوں میں ان افراد کی باقاعدہ حاضری لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں کہ ہر صبح متعلقہ تھانوں میں جا کر اپنا انگھوٹا لگاوائے جائیں۔ علاقے میں پرامن رہنے کی ضمانت کے ساتھ ان افراد کی تصاویر اور قومی شناختی کارڈ بھی متعلقہ تھانوں میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو صوبے سے باہر جانے کی صورت میں اپنے متعلقہ تھانوں میں درخواست دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی تھانہ گلگت نے پامیر ٹائمز سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سخت انتظامات کے احکامات کر دیئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر سے یہاں حالات خراب ہو نے کے خدشے کے تحت ضلعی انتظامیہ نے صوبے بھر کے شیڈول فور میں شامل افراد پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ شیڈول فور کے افراد سٹی تھانے گلگت میں درج ہے۔ ملک دشمن قوتوں کے ذریعے سی پیک کی سرگرمیوں کی کوشش کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں شیڈول فور میں شامل افراد کی کہڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button