صحت

چلاس ہسپتال کے نام پر اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کو چلاس ہسپتال میں حاضر کیا جائے ، عوامی و سماجی حلقے

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے، ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریض سخت مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چلاس ہسپتال کے نام پر اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے ڈاکٹروں کو چلاس ہسپتال میں حاضر کیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ گھروں میں بیٹھ کر لاکھوں تنخواہیں وصول کرکے اپنے بال بچوں کو کھلانے والے مسیحاوں کو انکھیں کھولنا چاہے اور اللہ سے ڈرکر اپنی تنخواہیں حلال کرنے کیلئے اپنی سٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس ہسپتال کا نظام درہم برہم ہے،ایم ایس چلاس ہسپتال کی جدو جہد کے باوجود اعلی حکام سننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔اعلی حکام نوٹس لیکر چلاس ہسپتال کا نظام بہتر بنائیں اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button