چترال یوتھ فورم اسلام آباد نے نئے سال کا جشن سینیر پروفیشنلز کے ساتھ منایا

چترال یوتھ فورم اسلام آباد نے نئے سال کا جشن سینیر پروفیشنلز کے ساتھ منایا

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

اسلام اباد (امیر نیاب ) چترال یوتھ فورم اسلام آبادکے عہدیداران نے نئے سال اسلام آباد میں مقیم سنیر پروفشنلز کے ساتھ جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس جشن میں آ غاخان فاونڈیشن کے چیف ایگزیگٹیو نے خصوصی شرکت کرکے چترال یوتھ فورم کے عہدیدران کی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کے اس بہتریں قدم کو سراہا۔ اس کے علاوہ چترال سے تعلق رکھنے والے سینیر پروفیشنلزکی کثیر تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کرکے چترال فورم کے اس کاوش کوذبردست انداز میں سراہا جس سے چترال کے نوجوانان اور پیشہ ور افراد کا ایک دوسرے سے ملنے کا بہترین موقع ملا۔

چترال یوتھ فورم اور چترالی پروفشنلز نے مستقبل میں بھی اسی طرح کےپروگرام کے انحقاد پراتفاق کیا اور چترالی پروفشنلز کی جانب سے چترال یوتھ فورم کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کی گئی۔ چترال یوتھ فورم کے صدر نے مہمانان کو خوش آمدید اور چیرمین نے پروفیشنلز کے بھرپور شرکت اور حوصلہ افزایی پر ان کا شکریہ ادا کیاگیا۔

چترال یوتھ فورم اور چترالی پروفشنلز نے پنجاب کرکٹ گراونڈ میں آپس میں دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔