متفرق

پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر خادم حسین اشراقی کے والد انتقال کر گئے

گانچھے(محمد علی عالم) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر خادم حسین اشراقی کے والد انتقال کر گئے۔ منگل کے روز نماز جنازہ ادا کر نے کے بعدآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پارلیمانی سیکریٹری غلام حسین ایڈوکیٹ ،سابق رکن اسمبلی حاجی محمد اقبال سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،جسدخاکی کو اسلام آباد سے منگل کے روز خپلو پہنچایاگیا تو ہر آنکھ اشکبار اور ہرکوئی غم سے نڈال تھے۔ محروم سردیاں گزارنے اسلام آباد گیا ہوا تھا ۔اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں و ہ انتقال کر گئے۔ مرحوم حاجی یوسف صوفیہ نوربخشیہ کے جنرل سیکرٹری اور صوفیہ نوربخشیہ کے روحانی پیشوا مرحوم الحاج فقیر محمد ابراہیم کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا۔ مرحوم سوگواروں میں بیوہ سمیت پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گیا ہے۔ مرحوم کی موت کی خبر سنتے ہی رہائش گاہ پر لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button