تعلیم

گورنمنٹ سکو لوں میں جماعت اول تا پنجم کے طلبا ء کو مفت کتا بیں فراہم کی جا ئیگی ۔پار لیما نی سیکر یٹری برا ئے تعلیم شرین اختر

گلگت ( پ ر) پار لیما نی سیکر یٹری برا ئے تعلیم شرین اختر نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت نے فیصلہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سکو لوں میں جماعت اول تا پنجم کے طلبا ء کو مفت کتا بیں فراہم کی جا ئیگی ۔ اور دیگر تعلیمی اخراجا ت بھی صو با ئی حکو مت برداشت کریگی تاکہ غریب وا لدین بھی اپنے بچوں کی تعلیم جاری رکھ سکے۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سکو لوں میں اسلا میا ت ، اردو اور معاشر تی علوم کی کتا بوں میں یہاں کے جغرا فیائی ، ثقا فتی اور معاشرتی تقا ضوں سے ہم آ ہنگ مضا مین شا مل کیے جا ئینگے تاکہ نئی نسل اپنے زبا ن و ادب ، ثقافت اور روایا ت سے روشناس ہو سکے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ میں اپنے ضلع کے مسائل خصوصاً گرلز ایجو کیشن حل کر نے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہوں ، میر ی کوشش ہے کہ ہر سکو ل میں کمپیو ٹر لیب ، لا ئبر یری اور لیبا ٹر ی کی سہو لیا ت میسر ہو ،تاکہ طا لبہ کو جدید تعلیم کے حصول میں کو ئی دشواری نہ ہو ۔ پا ر لیما نی سیکر یٹری تعلیم نے کہا کہ دیا مر بھا شاڈیم سمیت مزید تین بڑ ے منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرا نے پر وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کو مبا رک باد پیش کر تی ہوں ۔وزیر اعلیٰ، گلگت بلتستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، ا ن پر تنقید کر نے وا لے صو با ئی حکو مت کی کار کرد گی سے پر یشان ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button