سیاست

محکمہ صحت کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے کمیٹی بنانا قابل تعریف اور اہم قدم ہے، رانا فاروق

استور ( سبخان سہیل) محکمہ صحت کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے کمیٹی بنانا قابل تعریف اور ایک اہم اقدام ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان کا محکمہ صحت بلتستان ریجن کے ملازمین کی طرح استور ، دیامر، سمیت دیگر اضلاع میں بھی عارضی ملازمین ہسپتالوں میں ایک عرصے سے اپنی خدمات سر انجام دئے رہے ہیں ۔ لہذا وزیر اعلی گلگت بلتستان بلتستان ریجن کے محکمہ صحت کے عارضی ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے بنانے والی کمیٹی میں استور ، دیامر سمیت دیگر اضلاع کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے بھی کمیٹی میں سفارشات شامل کرئے ۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری دیامر استور پاکستان مسلم لیگ ن رانا محمد فاروق

انھوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ محکمہ صحتکے ملازمین کو محکمہ ورکس اور محکمہ برقیات کے عارضی ملازمین کی طرح مستقلی کریں کسی ایک ریجن کے عارضی ملازمین کو مستقل کرکے باقی ریجن کو نظر انداز کیا گیا تو یہ ان تمام غریب ملازمین کے ساتھ انتائی نا انصافی ہوگی لہذا وزیر اعلی گلگت بلتستان ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ، سیکرٹری ہیلتھ سے اس بات کی اپیل ہے کہ بلتستان ریجن کے محکمہ صحت کے عارضی ملازمین کی مستقلی کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی میں استور ، دیامر، غذر ، اور گلگت ، اور دیگر اضلاع کے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے کمیٹی میں ان اضلاع کے لوگوں کو بھی شامل کیا جاے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button