سیاست

صوبائی حکومت ضلع نگر کے ساتھ زیادتیوں کاسلسلہ بند کرے، جاوید حسین رہنما پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جاوید حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضلع نگر کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتیوں کا سلسلہ بند کرے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے نگر کے مختلف مقامات پر ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نمائشی ضلع کی ضرورت نہیں ہے باقی تمام اضلاع میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی تقرری عمل میں لائی جاچکی ہے اور اختیارات کااستعمال ہورہا ہے جبکہ ضلع نگر میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اور محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ برقیات کے ایگزیکٹیو انجینئرز سمیت دیگر محکموں کے سربراہوں کے عہدے نمائشی حد تک ہیں اور اختیا رات نہیں دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع نگر کے عوام میں احساس محرومی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کیلئے گلگت بلتستان کے ڈیپارٹمنٹل بجٹ سے سکیموں پر کام کا آغاز بھی ہوچکا ہے جبکہ ضلع ن گر کیلئے صوبائی سطح کے سکیموں کی مد میں45کروڑ بھی نہیں ملے ہیں عوامی اجتماعات سے خطاب میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھلت تھا بر سڑ کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس دور دراز علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے انہوں نیکہا کہ نگر کی سرزمین زرعی زمین ہے اور محکمہ زراعت کے محکمے کا ابھی تک قیام عمل میں نہ لایا جانا بھی باعث حیرت ہے جاوید حسین نے محکمہ بلدیات اور محکمہ صحت میں ہونے والی بھرتیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ بلدیات ضلع نگر کی پوسٹوں پر دیگر اضلاع کے لوگوں کو بھرتی کیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button