متفرق

چلاس میں گرانفروشوں کے خلاف میونسپل میجسٹریٹ کی کاروائی، بھاری جرمانے عائد

چلاس(مجیب الرحمان)میونسپل مجسٹریٹ کا چلاس شہر میں گرانفروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن،بھاری جرمانے عائد ، متعدد کو وارننگ بھی دیدی۔میونسپل مجسٹریٹ نائب تحصیلدار شیخ فرید نے لیویز فورس اور اپنے عملے کے ہمراہ چلاس بازار میں اچانک چھاپہ مارا اور گرانفروش عناصر ،صفائی کا خیال نہ رکھنے اور غیر معیاری مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں پھل فروشوں اور بیکری ،ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دئے۔جبکہ ریٹ لسٹ نہ رکھنے والے دکانداروں کو بھی سرکاری خزانے میں جرمانے کی مد میں رقم جمع کرانے پر مجبور کر دیا۔کاروائی کے دوران دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے۔قانون شکن عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔قانون کے مطابق ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔غیر معیاری مضر صحت اور گندی اشیاء کی فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔عوام مہنگا فروش اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کی اطلاع انتظامیہ کو کر دیں۔تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے اور ناجائز طریقے سے لوٹنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔عوامی حلقوں نے میونسپل مجسٹریٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مفاد عامہ میں اہم قدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اور اس طرح کی کاروائی کو جاری رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button