جرائم

جھوٹے کیس کو بنیاد بنا کر پولیس مجھے بے جا تنگ کر رہی ہے، محکمہ برقیات کے فورمین صبر خان کی دہائی

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ برقیات دیامر کے فورمین صبرخان نے کہا ہے کہ دو سال قبل چلاس کی معزز عدالت نے مجھے ٹرانسفارمر چوری کیس میں باعزت طور پر بری کردیا ہے لیکن پولیس اب بھی اس کیس کو بنیاد بنا کر مجھے تنگ کر رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات دیامر کے بعض میرے مخالفین نے میری پرموش رکوانےکیلئے  میرے اوپر ٹرانسفارمر چوری کا الزام لگایا اور جھوٹا کیس بھی بنوایا ۔ چلاس کی معزز عدالت نے مجھے باعزت بری کردیا جس کے بعد میری ترقی بھی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے کیس کو بنیاد بنا کر مجھے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ عزت کے ساتھ اپنی ملازمت جاری رکھ سکوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button