عوامی مسائل

بالائی یاسین میں بجلی کی غیر منصفانہ بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے بالائی گاوں ہندور میں محکمہ برقیات گوپس یاسین کے جانب سے بجلی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ ۔سینکڑوں کے تعدادمیں مظاہرین نے ہندور پولوگرونڈمیں جمع ہوکر محکمہ برقیات گوپس یاسین کے خلاف نعرہ بازی کیا ۔

اس موقع پر مقررین نے مظاہرین کے سے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ برقیات گوپس یاسین کے حکام بجلی کی تقسیم میں یاسین کے بالائی علاقوں عوام کے ساتھ زیاتی کررہے ہے ۔یاسین تحصیل ہیڈکوارٹرمیں ہفتے بعد جبکہ بالائی علاقوں میں ہردوسرے دن شیڈنگ کیاجارہاہے ۔

یاسین کے بالائی علاقوں کے لیے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے ۔عوام روزانہ کی شیڈنگ سے تنگ ہوچکے ہیں ۔ا8حکمہ برقیات والوں نے یاسین کے بالائی علاقوں کے عوام کے ساتھ سوتلی ماں جیسی سلوک روارکھا ہے ۔ باری کے دن بھی بجلی ہردس منٹ بعد غائب ہوتی ہے ۔محکمہ برقیات گوپس یاسین کے ایس ڈی او تحصیلدار یاسین کے جانب سے یاسین بھر میں برابری کے بنیاد پر بجلی کی تقسیم کی یقین دہانی اور موقعے پر بجلی کی شیڈول فراہم کرنے کے بعد مظاہرین پورامن طریقے سے منتشرہوگئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button