عوامی مسائل

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ویگن ڈرائیور پر تشدد کی مذمت، آئی جی پولیس سے اہلکار کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

ہنزہ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ گزشتہ دنوں دنیور چوک پر ویگن ڈرائیور کے ساتھ پولیس اہلکار کی غیر زمہ دارانہ سلوک پر ہم بھر پور مذمت کرتے ہے اور آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ پولیس اہلکار کی بے گباہ ڈرائیور پر تشدد کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ دنیور چوک میں جس انداز سے پولیس اہلکار نے ڈرائیور کے ساتھ سلوک کیا ہے اس میں ڈرائیور کی جانب سے کسی قسیم کی غلطی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ویگن میں سوار پولیس اہلکار نے جہاں روکنے کے لئے کہا وہا ں روک دیا جہاں پر دوسرے ٹریفک اہلکار نے ڈرائیور کے ساتھ غیر خلاقی سلوک کیا اس میں ڈرائیور کا کسی قسم کی غلطی نہیں ہے ہم آئی جی پی گلگت بلتستان سے توقع رکھتے ہے کہ ہمارے اس مطالبے پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کیا جائے بصورت دیگر ٹرانسپورٹ یونین ٹریفک اہلکار کے بے گناہ ڈرائیو پر تشدد کے خلاف بھر احتجاج کا حق رکھتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button