کیریئر

دیامر میں بیروزگاری کی انتہا، واپڈا میں چوکیدار کی چند اسامیوں کے لئے ہزاروں درخواستیں جمع ہوئیں، حاجی عبدالوحید

چلاس(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دیامر میں بے روزگاری انتہا کو چھورہی ہے ،واپڈا میں چوکیدارکے چند پوسٹوں کیلئے ہزاروں اُمیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں ۔واپڈا کے حکام دیامر بھاشہ ڈیم میں ہونے والی مزید بھرتیاں جلد عمل میں لائیں تاکہ ضلع دیامر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوسکے اور متاثرین میں پائی جانے والی بے چینی اور محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے اندر ہونے والی بھرتیوں پر تمام متاثرین ڈیم کا حق ہے ،صرف ایک علاقے کو نہ نوازا جائے،اگر بھرتیوں میں کسی ایک علاقے کو ترجیح دی گئی تو باقی متاثرین میں احساس محرومی بڑھ جائیگی۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام دیامر میں صیح معنوں میں متاثرین کے مسائل حل کریں اور خالی آسامیوں کو جلد پُر کیا جایا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر ڈیم متاثرین کے باقی ماندہ معاوضہ جات کو جلد ادائیگی کرکے متاثرین کو مطمئن کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button