متفرقکوہستان

شہریوں پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوہستان میں احتجاجی مظاہرہ، شاہراہ قراقرم بلاک

کوہستان (نامہ نگار) کوہستان، ایف سی /عوام جھگڑا معاملہ ، مقتول عمرفاروق کے قاتلوں اور شہریوں پر فائرنگ کرنے والے اہلکاران کی عدم گرفتاری اور مطالبات کی عدم منظوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔شاہراہ قراقرم بلاک، حکام کو جمعے تک ڈیڈلائن دیدی ۔تفصیلات کے مطابق پچھلی ماہ کوہستان کے مرکزی شہرکمیلہ میں عوام اور ایف سی کے درمیان ہونے والی لڑائی اور فائرنگ کے نتیجے میں عام شہری مقتول عمرفاروق کے قتل میں ملوث ملزموں اور بازار میں فائرنگ کرنے والے اہلکاران کی عدم گرفتاری اور اسلحہ ضط نہ ہونے کے خلاف کوہستان کے عوام نے جمعے کی نماز کے بعد جامعہ مسجد کمیلہ سے ریلی نکالی اور داسو کچہری کے سامنے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا۔ جہاں مقررین میں سے مولانا نورنبی ، مولنا ولی اللہ ، مولانا عبدالعزیز و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اور مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طورپر فائرنگ کرنے والے تمام اہلکاروں کو گرفتارکرکر قراروقعی سزادی جائے۔ جبکہ ایف سی لائن کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے اور کوہستان کے پانچ پلٹون نوجوانوں کو ایف سی میں بھرتی کیا جائے ۔ مطالبات کی منظوری کیلئے مظاہرین نے آنے والی جمعے تک ڈیڈلائن دی ہے ۔ مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ شاہراہ قراقرم پر دھرنا کے باعث عام ٹریفک معطل رہی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button