Uncategorized

منفی بائیس ڈگری میں بھی خپلو ریسٹ ہاوس کے ملازمین ہیٹنگ کی سہولت سے محروم

گانچھے (محمد علی عالم) لب دریا پر موجودریسٹ ہاوس خپلو کے ملازمین منفی 22درجہ حرارت کی شدیدمیں بھی گزشتہ تین سالوں سے سردیوں کی ہیٹنگ سے محروم ہے ملازمین چوبیس گھنٹے شدید سردی میں اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں سردی سے بچنے کیلئے ملازمین اپنے گھروں سے لکڑی لے جانے پر مجبور ہے ستم کی انتہا تو یہ ہے کہ ریسٹ ہاوس میں رہنے کیلئے آنے والے مہمانوں کیلئے بھی ہیٹنگ کا کوئی بندوبست نہیں ہے جس کے باعث کبھی مہمانوں کے ساتھ ملازمین کی تلخ کلامی ہوتی ہے تو کبھی مہمانوں کے لئے بھی ملازمین لکڑی کا بندوبست کرکے محکمہ کو بدنامی سے بچانے کی کوشش کر تے ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کے آفس سے ہر سال ریسٹ ہاوس کے نام پر لکڑی ایشو ہوتا ہے مگر ریسٹ ہاوس تک نہیں پہنچ پاتے ہیں اور بعض ملازمین وآفیسران کی ملی بھگت سے ریسٹ ہاوس خپلو کی حصہ کا لکڑی ہڑپ کرنے کا انکشاف ہو ا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button