سیاست

انکم سپورٹ کے پیسے بینظیر بھیجتی ہے، ہم ان کے لئے دعائیں بھی کرتے ہیں، شگر میں خواتین نے ماروی میمن کو چکرا دیا

شگر(عابد شگری)ہمیں پیسے بینظیر بھیجتی ہے، اور ہم اس پیسے کے عوض ان کے لئے باقاعدہ فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔بی آئی ایس پی بینفشریزکا ماروی میمن کو جواب۔ ماروی میمن بابر بار خواتین کو سمجھاتی رہی کہ یہ پیسے نواز شریف بھیجتے ہیں لیکن خواتین نے دعا بینظیر ہی کو دی۔

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی آئی ایس پی کی چیئر پرسن ماروی میمن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین سے ملنے ان کے گھرگئی اور ان سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو پتا ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے اور کون بھیجتا ہے؟ جواب میں تمام خواتین نے کہا کہ یہ پیسہ ہمیں بینظیر بھیجتی ہے۔ یہ سن کر ماروی میمن کے چہرے کا رنگ ہی آڑ گیا۔ وہ خواتین کو سمجھاتی رہی کہ بینظیر اس دنیا میں نہیں ہے، اور اب یہ پیسہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھیج رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی خواتین نے کہا کہ ہم بینظیر کیلئے باقاعدہ فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔

ماروی میمن کی آمد کے بعد اے ٹی ایم  نے بھی  جواب دے گیا۔ ماوری شگر بازار میں واقع ایچ بی ایل کے اے ٹی ایم پرایک بنیفشیری کوکارڈ کے ذریعے پیسے نکالنے کا طریقہ سکھانے گئی تھی تاہم لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم مشین نے کام نہیں کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button