متفرق

دیامر، اجتماعی رقم واپس نہ کرنے کی صورت میں گوہر آباد کے مکینوں نے اپنے ہیٹی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا

 چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گوہر آباد کے سینکڑوں افراد کا اپنے ہیٹی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا اتوار کے دوپہر چلاس میں گوہر آباد کے دو ہیٹی کے سینکڑوں افراد جمع ہوگئے اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گوہر آباد کے دوہیٹی کے ستر کروڑ روپے گذشتہ کئی مہینوں سے چند افراد نے اپنے اکاؤنٹ میں رکھے ہیں اور عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے جو اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے انتظامیہ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ وہ کردار ادا کرے لیکن اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے انہوں نے گوہر آباد کمیٹی کے اراکین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر عوام کی رقم عوام کو حوالہ کریں ورنہ عوام کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا پڑے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button