جرائمگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے تمام جیلوں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کے احکاما ت

گلگت ( پ ر) سیکر یٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان بھٹہ نے صو بے کے تمام جیلوں با لخصوص دیا مر اور گلگت بلتستان جیل کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کے ساتھ ساتھ جیلوں کی حفاظتی دیواروں اور کا نٹے دارتاروں کو جلد ازجلد لگا نے کے احکاما ت جاری کر دیئے ہیں اور صوبے کے تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدا یت دی ہے کہ وہ فوری طورپر جیلوں میں مو ک ایکسر سائز کو یقینی بنا یا جا ئے ۔اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہو ئے سیکر یٹری داخلہ نے کہا ہے کہ تمام جیلوں با لخصوص دیا مر جیل اور گلگ جیل میں ہو نے وا لے تر قیا تی کا م کو مزید تیز کی جا ئے اور جیلوں میں حفاظتی دیواروں اور کا نٹے دار تاروں کو جلد از جلد لگا یا جا ئے ۔ انہو ں نے مستقبل میں جیلوں میں قید یوں کی اخلا قی تر بیت اور انکو مختلف تعلیمی ودیگر تکنیکی سرگرمیوں کے ذریعے ایک اچھا انسان بنانے کیلئے لا ئمہ عمل بنانے کی بھی ہدا یت دی ۔ اس حوا لے سے غذر جیل کی انتظامیہ بشمو ل ڈپٹی کمشنر غذر ،اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس جیل کی تعریف کی کیو نکہ انہو ں نے مقامی NGOکے ساتھ ملکر کمپیو ٹر کلا سز اور فنی تربیت کا جیل میں اہتمام کیا ہے۔

سیکر یٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان بھٹہ نے صو بے کے تمام جیلوں کی مجمو عی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور جیلوں سے ملنے وا لے غیر قانونی آلا ت خصوصی طور پر جیل قیدیوں سے برآ مد ہو نے وا لے مو با ئل فونز پر شدید بر ہمی کا اظہار کرتے ہو ئے آئی جی جیل خا نہ جات کو حکم دیا کہ وہ مختلف اور اور اوقات میں جیلوں میں چھا پے لگا ئیں اور کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر کو بھی احکامات دیئے کہ وہ بھی اچا نک جیلوں میں دورہ کریں ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں جیل خانہ جات کی سیکورٹی اور انفراسٹیکچر کے حو الے سے مختلف امور پربھی جا ئزہ لیا گیا ۔اجلاس میں انسپکٹر جنر ل جیل خانہ جات او ر تمام ضلعوں کے جیل انچار ج نے شر کت کی۔اجلا س میں انسپکٹر جنر ل جیل خانہ جات نے تمام جیلوں کی سیکیورٹی اور تر قیا تی سکیموں کے حو الے سے سیکر یٹری داخلہ کو بر یفنگ دی ۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اتفا ق کیا گیا کہ آئندہ جیل عملے کو FCNAکی زیر نگرانی تر بیت دی جا ئے گی تاکہ ان کی استعدا ء کار کو بڑ ھا یا جا سکے ۔FCNAسے اس بابت درخواست دی جا ئے گی تاکہ جیل عمے کی جسما نی واسلحہ چلا نے کی تر بیت کی جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button