متفرق

تمام اضلاع میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے دفاتر کھولے جائیں، سیکریٹری داخلہ نے ہدایت جاری کردی

گلگت ( پ ر) آج مورخہ 18جنوری 2017کو ڈائریکٹر جنرل GBDMA سعید عبدلوحید شاہ صاحب نے GBDMA ڈیپارٹمنٹ کی گزشتہ کارکردگی کے حوالے سے سیکرٹری ہوم کو تفصیلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر ہوم سیکرٹری جی بی نے گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں GBDMAآفس کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اسٹنٹ ڈائریکٹرز پہلے سے ہی مختلفاضلاع میں بھیجے جاچکے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ڈئیزاسٹر مینجمٹ کے سکیموں کی مناسب نگرانی کی جائے گی اور ہر سکیم کی بر وقت تکمیل کی جائیگی ، خاص طور پر واٹر چینلز اور پروٹیکٹیو ورکس کی معیاری انداز میں تکمیل کی جائے ۔

یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ہر سکیم کی تکمیل میں کمیونٹی کی باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا ، کسی انفرادی شخص کو سکیم نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے LG & RDسے ٹیکنیکل سپورٹ بھی لی جائے گی۔  GBDMA کے کنٹرول روم کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم سے لنک کیا جائے گا ، تا کہ معلومات کی رسائی میں آسانی ہو۔

سیکرٹری ہوم نے ڈی جی GBDMA اور انکے افیسران کا شکریہ ادا کیا اور ڈپٹی کمشنرز کو انکی محنت کی مبارک باد دی کہ تمام سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ضلع دیامیر کی کچھ سکیموں کی پیش رفت کم تھی، لہذا DCدیامیر کو ہدایت دی گئی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر ان منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کروائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button