متفرق

شگر : تھکمومیں سردی سے بچنے کیلئے بچوں کی لگائی گئی آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا

شگر(نامہ نگار) شگر تھکمومیں سردی سے بچنے کیلئے بچوں کی لگائی گئے آگ نے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔تین کمرے جل کر خاکستر ہوگئے لاکھوں مالیت کے سامان بھی،جانوروں کے چارے اور گھاس پھوس بھی آگ کی نذر ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور مزید نقصانات سے بچ گئے۔ تفصیلات کیمطابق شگر کے گاؤں تھکموں میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے بچوں کی طرف سے لگائی آگ نے قریبی عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی زد میں آکر تین کمرے مکمل طور پر سامان سمیت جل کر خاکستر ہوگئے۔یہ عمارت دو بھائیوں حاجی اسمعیل اور حاجی عباس کی ملکیت تھی اور جانوروں کی باڑے کی طور پر استعمال ہورہا تھا۔آگ دن کو تقریبا دو بجے کے قریب لگی۔تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے فوری طور آگ بجھانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی وجہ سے مزید گھروں کو لپیٹ میں لینے سے بچ گیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122اگر شگر میں ہوتا تو آگ پر فوری قابو پایا جاسکتا تھا لیکن ان دونوں اداروں کی نہ ہونے کی وجہ سے یہ نقصانات اٹھانا پڑا۔ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں فوری طور ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ قائم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button