معیشت

دہشتگردوں کی گرفتاری گلگت بلتستان پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے، کریم خان آل پاکستان مسلم لیگ

گلگت(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان عرف کے کے نے کہا ہے کہ سی پیک کی کامیابی کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دشمن اس منصوبے کو نا کام بنانےکی کوشش کر رہی ہے، سب کو ملکر دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی گرفتاری گلگت بلتستان پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے جس پر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہے۔ اپنے اخباری بیان میں انہو ں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کرنے کیلئے میرٹ کی بالادستی انتہائی ضروری ہے ۔علاقے کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہو تا ہے۔ نوجوانو ں کی احساس محرومی کو دور کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہے ۔سرکاری اداروں میں تقرریوں میں میرٹ پر سمجھوتہ نہ کیاجائے اور حق دار کو اس کا حق ملنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ صوبائی حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کریگی اور جہاں پر زیادتی ہو گی وہاں پر ہم آواز بلند کرینگے اور زیادتی کا مقابلے کرینگے ۔بیجا تنقید کرنا مناسب نہیں تنقید برائے تنقید کو ترک کر کے تنقید برائے اصلاح پر زور دیا چاہئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button