عوامی مسائل

وزیر اعظم کے متوقع دورے سے قبل وزیر اعلیٰ دیامر کا دورہ کریں ۔دیامر ایجوکیشنل موومنٹ

چلاس (پ ر) وزیر اعظم کے متوقع دورے سے قبل وزیر اعلیٰ دیامر کا دورہ کریں اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس اور عمائدین کا مشترکہ اجلاس منعقد کروا کر دیامر کے مسائل مطالبات سے آگاہی حاصل کریں۔دیامر انتہائی پسماندہ ضلع ہے اس کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔دیامر اہم میگا پراجیکٹس کا گڑھ بن چکا ہے اس ضلح کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار دیامر ایجوکیشنل موومنٹ کے راہنماؤں طاہر ایڈوکیٹ،انعام الحسن،نیازالدین،انضمام الحق،اشفاق،دانش،عبدالستار،نصیب خان،طارق ،شفیق اور خالد محمود اور دیگر نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلباء کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھیجا جائے۔ دیامر کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور وزیر اعظم سے دیامر کے لئے ایجوکیشن کی بہتری کے لئے خصوصی گرانٹ منظور کروائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button