عوامی مسائل

یاسین: تحصیل آفس میں تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے سائلین خوار ہورہے

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین تحصیل آفس میں تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے سائلین خوار ہورہے ۔نائب تحصیلدار یاسین کبھی مارکیٹوں کے چھاپے اور کھبی ٹریفک چالان وغیرہ کے حوالے سے ہمیشہ دفترسے باہرر ہی رہتے ہے۔جس باعث یاسین تحصیل آفس آنے والے سائلین صبح سے چار بجے تک نائب تحصیلدار کے انتظار کرتے کرتے خوار ہوکر واپس چلے جاتے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل تحصیلدار یاسین کے آفس جاکر تحصیلدار کے عدم دستیابی کے باعث مایوس ہوکر گھرلوٹنے والا طالب علم شاہ رائش خان اور اکبر نے اپنے فریاد میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل تحصیلدار آفس آتے ہے اور چھٹی تک تحصیلدار کے دفترکے سامنے انتظار کرنے کے بعد شام کو گھر جاتے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں سے سینکڑوں سائلین صبح سے چھٹی ٹائم تک انتظار کرنے کے بعد واپس جاتے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں سے تحصیلدار یاسین کھبی دوکانوں پرچھاپے اور کھبی ٹریفک چالان اور کھبی جلسہ جلوس کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے جاتے ہے۔ سائلین نے ڈی سی غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل آفس یاسین میں جلدی سے تحصیلدار تعینات کیا جائے۔ تحصیلدار کے تعنیاتی تک نائب تحصیلدار کو پانبد کیا جائے کہ وہ تحصیل آفس کے لیے کچھ ٹائم مقرر کرے تاکہ سائلین کے کام ہوسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button