ارمان شاہ کو وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے۔شاہ گل دینار سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ

ارمان شاہ کو وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے۔شاہ گل دینار سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) جی بی کونسل کے رکن ارمان شاہ کو وزیراعظم کا مشیر بنایا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر نائب صدر شاہ گل دینار نے اپنے ایک اخباری بیان میں وزیراعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ارمان شاہ ممبر جی بی کونسل کو وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا مشیر بنانے کیلئے سفارش کریں ۔کیونکہ ہنزہ کمیونٹی گلگت بلتستان کے مختلف ایریوں میں مقیم ہیں اور گزشتہ جی بی کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہیں۔ حلقہ ۱ ، حلقہ2،حلقہ3،میں مقیم ہنزہ والوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ہیں۔ وزیراعلی کو بخوبی علم ہے جبکہ حلقہ نمبر 6 ہنزہ میں دو دفعہ مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کو کامیاب کیا ہیں ۔ جنرل الیکشن میں میر غضنفر علی خان کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کروایا ۔ بعداز میر غضنفرعلی خان گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پھر سے مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدوار میر سلیم خان کو کامیاب کرکے قانون ساز اسمبلی پہنچایا ۔پورے گلگت سطح پر مسلم لیگ ن کو کامیاب کرانے میں ہنزہ کمیونٹی کا اہم رول رہا ہیں ۔ ہنزہ کمیونٹی کی خواہش ہے کہ فرزند ہنزہ ارمان شاہ کو وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا مشیر بنایا جائے۔ تاکہ ہمارے سپوت بھی ملک کی خدمت احسن طریقے سے کرنے کا موقع میسر ہو سکیں ۔ شاہ گل دینار نے مزید کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن و دیگر ممبران اسمبلی جی بی کونسل کے رکن ارمان شاہ کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کے لئے سفارش ضرور کرینگے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔