چلاس : اپوزیشن لیڈر نے نیاٹ کھیہ سڑک کا تین مرتبہ ٹینڈر کرایا ، رقم بھی وصول کر چکے لیکن اب بھی روڈ پر پیدل چلنا ممکن نہیں- حاجی غندل شاہ ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن استور- دیامر

چلاس : اپوزیشن لیڈر نے نیاٹ کھیہ سڑک کا تین مرتبہ ٹینڈر کرایا ، رقم بھی وصول کر چکے لیکن اب بھی روڈ پر پیدل چلنا ممکن نہیں- حاجی غندل شاہ ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن استور- دیامر

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن استور-دیامر حاجی غند الشاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ کا صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ پر کرپشن کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے نیاٹ کھیہ نام کے سڑک کا تین مرتبہ ٹینڈر کرایا ہے اور رقم بھی وصول کر چکے ہیں لیکن اب بھی اسی روڈ پر پیدل چلنا ممکن نہیں ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنا گریبان پر جھانکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی میرٹ پالیسیوں پر گلگت بلتستان کا ہر فرد مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پورے خطے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے بیروزگاروں کو میرٹ پر ملازمتیں مل رہی جو مستقبل میں ترقی کی طرف گامزن ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکے تو بہتر نتائج کی امید ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔