متفرق

سینٹرتاج حیدر نے یقین دلایا ہے کہ غذر چترال روڑ اور تاجکستان روڑ کو غذر سے گزارہ جائے گا۔ راجہ جہانذیب

یاسین (معراج علی عباسی ) غذر چترال روڑ کو شاہراہ قراقرم کے متبادل کے طور پر سی پیک کے تحت تعمیرکیا جائے گا ۔ تاجکستان انٹرنیشنل روٹ کو غذر سے گزار نے کے لیے سینٹ میں موجود سی پیک کمیٹی نے اپنے سفارشات وفاقی حکومت کو پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے پی پی پی کے سینٹرتاج حیدر سے سینٹ اجلاس کے دوران ملاقات کے بعد اسلام آباد سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ سینٹرتاج حیدر نے یقین دلایا ہے کہ غذر چترال روڑ اور تاجکستان روڑ کو غذر سے گزارہ جائے گا۔ اس حوالے سے سی پیک کمیٹی کی جانب سے تیارکردہ سفارشات کے کاپی بھی فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرز سے بھی تفصیلی گفتگوہوا ہے جس میں انہوں نے کے پی کے کے تمام ٹیکنیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے موجودہ کوٹے کو دوگنا کرنے کی یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین میں پینے کے صاف پانی کے ایک منصوبے کے لیے سینٹ کے قائمہ کمیٹی کو درخوست پیش کیا جس پر کیمٹی نے 25جنوری کو مجھے سینٹ اجلاس میں طلب کیا ہے مجھے پوری امید ہے کہ یاسین طاوس کے لیے پینے کی صاف پانی کا انتہائی اہم منصوبہ سینٹ سے منظور ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button