معیشت

چلاس : خالی اسامیوں کیلئے ہزاروں نوجوان سامنے آ گئے، بڑھتی ہوئی بیروزگاری حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ

چلاس (ایس ایچ غوری سے ) محکمہ تعلیم اور صحت کی خالی اسامیوں کیلئے ہزاروں نوجوان سامنے آ گئے ۔ محکمہ تعلیم کی 14آسامیوں کیلئے ہزار سے زائد امیدوار جبکہ ہیلتھ کی تیس پوسٹوں پر پچیس سو کے قریب امیدوار ٹیسٹ اور انڑویو میں شریک ہوئے ۔ واپڈا کی چالیس اسامیوں کیلئے اب تک چار ہزار درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ۔ ضلع دیامر میں بےروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح مستقبل قریب میں ایک خوفناک شکل اختیار کرے گی ۔ حکومت بے روزگاری کی طرف توجہ دے اور عوام کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ تاکہ نوجوان بے روزگاری کا شکار ہو کر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب نہ ہوں، ضلع دیامر میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button