عوامی مسائل

گھپلوں اور رشوت ستانی کے الزامات من گھڑت ہیں، گھانچھے کے ٹھیکیدار میدان میں کود پڑے

گانچھے(پ،ر) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گانچھے کا اہم اجلاس صدر غلام عباس کے زیر صدارت منعقد ہو ا ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری شبیر حسین سمیت ٹھیکیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،جس میں حالیہ دنوں مقامی اخبارات میں تحریک انصاف کے "نام نہاد اور خود ساختہ نمائندے” کی طرف سے ضلع گانچھے میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کے  ٹینڈرز میں گھپلوں اور رشوت ستانی کے الزامات لگانے کی پرزور مزمت کی گئی اور اس عمل کو انتہائی افسوس ناک کہاگیا اور ساتھ میں چیف انجینئر بلتستان ریجن ،ایس ای بلتستان ریجن اور ایکسین تعمیرات عامہ گانچھے پر لگائے گئے بے بنیاد اور غلط الزامات کو من گھڑت اور دشمنی پر مبنی بیان قرار دیا گیا۔

اجلاس میں شریک تمام ٹھیکیداروں نے چیف انجینئر ،ایس ای اور ایکسین تعمیرات عامہ سکردو اور گانچھے کی علاقے میں تعمیرو ترقی میں ہمدردی اور خصوصی توجہ کے ساتھ کی جانے والی اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان تینوں آفیسران کے خلاف لگائے گئے جھوٹی الزامات کو مسترد کر کے علاقے کی تعمیر و ترقی کو جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے اب تک جیتنے بھی ٹینڈر ہوئے ہیں سب میرٹ اور صاف و شفاف طریقے سے کئے گئے ہیں اجلاس میں غلام حسین ایڈوکیٹ پارلیمانی سیکرٹری و میجر(ر) محمد پارلیمانی سیکرٹری پر بھی لگائے گئے الزامات کو بھی من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا یہ دونوں بلکہ تمام نمائندے نمائندے غیر جانبدار رہتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی میں ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں تحریک انصاف کے خود ساختہ نمائندے کا بیان صرف اور صرف بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے پاکستان مسلم لیگ نواز کی موجودہ دور میں گانچھے ضلع کی تعمیر وترقی کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گانچھے کے تمام منتخب نمائندوں کے قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سال 2010 اور 2015 کے فلڈ اور 470 کی مد میں ٹھیکیداروں کے بقایاجات کی ادائیگی پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button